۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ جاری

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی دوسری بڑی تقریب ہری نارہ پٹن میں منعقد ہوئی، محفل میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب کے طلبہ و طالبات اور سینکڑوں تنطیمی کار کنوں اور عوام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی دوسری بڑی تقریب ہری نارہ پٹن میں منعقد ہوئی محفل میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام مصروف خدمت حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سینکڑوں تنطیمی کار کنوں اور فرزندان توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور کئی علماے دین نے پیغمبر آخر الزمان ؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

اطلاع کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان کےصدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضور سرور کائناتؐ کے ولادت باسعادت سے جڑے کئی تاریخی واقعات بیان کئے جو دنیا کے مختلف خطوں میں رونما ہوئے، انہوں نے کہا کہ حضور ؐکی آمد کے وقت عرب دنیا میں انسانیت سوزی اپنے انتہا پر تھی اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو ایک ایسے معاشرے میں معبوث فرمایا جو طرح طرح کے خرافات کا شکار تھااس معاشرے میں انسانی اقدار اور انصاف کا خاتمہ ہو چکا تھا، آپ ؐ نے اپنی حیات شریف کا نصف سے زیادہ حصہ انسانی اقدار کی بحالی کے لئے صرف کیانبی آخر الزمان ؐ کی سیرت کا سب سے اہم پہلو اخلاق حمیدہ کی بحالی اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے موجودہ دور میں انسانیت ہم سے حضور ؐ کی انسانیت ساز سیرت کی پیروی کا شدت سے تقاضا کر رہی ہے ۔

جن دیگر علماے دین اورمعززین نے اظہار خیال کیا ان میں حجۃ الاسلام سید یوسف الموسوی،ایڈوکیٹ منتظر المہدی الموسوی ،حجۃ اسلام سید لیاقت حسین ،محترم مفتی ہلال احمد ،محترم مفتی مدثر قادری وغیرہ شامل ہیں ۔حجۃ الاسلام سید محمد حسین الموسوی ،حجۃ الاسلام سید محمد صفوی ،حجۃ الاسلام مولوی گوہر ،حجۃ الاسلام مولوی نثار حسین والو اورمولوی شیخ احمد،توفیق حسین ملک بھی تقریب سعیدہ میں موجود تھے۔ نظامت کے فرائض توفیق حسین ملک نے انجام دئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .